Al-Kitab Foundation Al-Kitab Foundation

مدرسہ عربیہ میڑھکوری نوادہ کے طالب علم محمد عامر نے اول پوزیشن حاصل کرکے اپنے مدرسہ کا نام روشن کیا

مدرسہ عربیہ میڑھکوری نوادہ کے طالب علم عزیزم محمد عامر ابن ماسٹر محمد عاقل سلمہ نےجامعۃ القاسم العلوم الاسلامیہ، مدھوبنی سوپول، بہار میں منعقد آل بہار جھارکھنڈ کے مسابقۃ القرآن میں اول پوزیشن حاصل کرکے اپنے  مدرسہ عربیہ میڑھکوری کا نام روشن کیا ہے۔
الکتاب فاؤنڈیشن، نوادہ کے صدر نوشادزبیرملک  نے اپنے پریس بیانیہ میں مدرسہ عربیہ میڑھکوری کے ناظم مولانا شمشیر قاسمی اور تمام اساتذہ کرام  کو دلی مبارکباد پیش کیاہے اور کہا کہ مدرسہ عربیہ میڑھکوری نے اپنے قیام کے چند سالوں میں ہی تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کیا ہے اس سے قبل بھی مدرسہ کے کئی طلباء کرام نے ماضی کے کئی مسابقوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں لوہا منوا چکے ہیں ۔
ملت دینیات مکتب نوادہ کے نگراں مولانا ابوذر ندوی نے بھی مدرسہ عربیہ میڑھکوری کے مہتمم مولانا شمشیر قاسمی صاحب کی کوششوں کو سراہا ہے اور ہدیہ تہنیت پیش کیا ہے
بیت المال سون سہاری ایجوکیشنل ویلفیئر اینڈ چریٹیبل ٹرسٹ نوادہ کے خازن قاری انور ذکی نے بھی مدرسہ عربیہ میڑھکوری کی تعلیمی کارکردگی پورزور شتائش  کی اور نیک خواہشات پیش کیا ہے!

Sign in to publish a comment

0 comments

Be the first to comment on this post.