Al-Kitab Foundation Al-Kitab Foundation

ضروری اعلان

کل بروز  جمعہ ہمارے ہم وطن بھائی اپنا ہولی کا تہوار منائیں گے اور اس میں وہ رنگوں کا استعمال کرتے ہیں اس لئے پہلے تو برادران وطن کےعلاقوں میں جانے سے احتیاط کریں، بہت ہی زیادہ ضروری کام ہو تب ہی جائیں، اگر غلطی سے یا جان بوجھ کر آپ پر رنگ آجائے تو اخلاق کا مظاہرہ کریں کیونکہ ہم اس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں جنھوں نے اپنے اوپر کچرا ڈالنے والی بوڑھی عورت کے ساتھ بھی شفقت کا معاملہ کیا جو تاقیامت ہمارے لیے نمونہ ہے، لہذا صبر و تحمل سے کام لیں، ہم سے ایسی کوئی بھی حرکت نہ ہو جس سے ہمارے شہر کا امن و امان  خراب ہو، اور اس کے اثرات ملکی سطح پر منفی انداز میں مرتب ہوں،  خصوصا ہر محلہ و شہر کے ذمہ داروں سے گذارش ہے وہ نوجوانوں کو احتیاط برتنے اور صبر وتحمل سے کام لینے کی تلقین کریں۔
نوشادزبیرملک
الکتاب فاؤنڈیشن
سیہن، نوادہ، بہار
موبائل نمبر: 8340586502
واٹسپ نمبر: 9934266250

Sign in to publish a comment

0 comments

Be the first to comment on this post.